Friday 23 September 2011

سخاوت یا شجاعت


شیخ سعد فرماتے ہیں:
ایک عقل مند سے دریافت کیا گیا کہ سخاوت اور بہادری میں کون سی چیز بہتر ہے۔ اس نے جواب میں کہا کہ جس میں سخاوت ہے، اس کو شجاعت کی ضرورت نہیں۔
دوست اپنے مال کی زکوۃ نکالتا رہ۔ اس لئے کہ جب باغ کا مالی باغ میں انگور کی بیکار اور خشک شاخوں کو تراش دیتا ہے تو بیلوں پر زیادہ پھل آتا ہے۔